اردو | NEWS

طالبان کاافغانستان کے85فیصدحصے پرکنٹرول حاصل کرنے کادعویٰ

افغانستان(ایم این این)افغان طالبان نے ملک کے85فیصد حصے پرکنٹرول حاصل کرنے کادعویٰ کیاہے۔
خبررساں ادارے الجریزہ کے مطابق طالبان کاکہناہےکہ انہوں نے افغانستان کے85فیصدعلاقے پرکنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ طالبان کے خلاف پراپیگنڈے کے نتیجے میں سرکاری حکام کے ساتھ معاہدہ ختم کردیاگیاہے۔
رپورٹ کے مطابق مقامی افغان حکام کاکہناہےکہ نیٹو فوج کے انخلا کے بعد مضبوط ہونے والے طالبان نے صوبے ہیرات کے اہم ضلعے پر قبضہ کرلیا ہے۔
اس کے علاوہ افغان حکام اورطالبان نے ترکمانستان کی سرحدکے ساتھ موجود علاقے ترغنڈی پربھی قبضے کی تصدیق کی ہے۔
اس سلسلے میں افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کاکہناہےکہ طالبان کو ان کی نئی پوزیشنز سے ہٹانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے قندھارشہرکے جنوبی علاقے میں واقعے ایک جیل پربھی حملہ کیاگیاجہاں طالبان نے جیل پرقبضہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہاں انہیں فورسزسے مزاحمت کاسامناکرناپڑا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب