اردو | NEWS

بھارت نے قندھارمیں قونصل خانہ بندکردیا

افغانستان(نیوزڈیسک)افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی اور 80 فیصد علاقوں میں قبضے کے پیش نظر بھارت نے قندھار میں قونصل خانہ بند کر دیا۔
50بھارتی سفارت کاروں سمیت سٹاف کے ارکان کو خصوصی فوجی طیارے کے ذریعے افغانستان سے نکال کر واپس نئی دلی بلا لیا گیا۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ قونصل خانے کو بند نہیں کیابلکہ بھارتی سٹاف کو سکیورٹی کے پیش نظر عارضی طور پر واپس بلایا ہے۔
مقامی افرادپرمشتمل عملہ قونصل خانے میں کام کرتارہے گاجبکہ کابل کاسفارت خانہ اورمزارشریف کاقونصلیٹ بدستورامورسرانجام دے رہے ہیں۔ بھارتی ایئرفورس کے خصوصی طیارے نے عملے کوافغانستان سے نکالا۔
بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں سکیورٹی کے بگڑتے حالات پر نظرہے،یہ اقدام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کیاگیا۔ہمارا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ بھارتی عملہ محفوظ ہو۔ ہم نے شہر میں لڑائی کے خطرے کو محسوس کیا جو ان کو مشکل صورت حال سے دو چار کر سکتا تھا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب