اردو | NEWS

ایران: شادی کی ترغیب کیلئے سرکاری ڈیٹنگ ایپ متعارف

ایران(ایم این این)ایران میں نوجوانوں کو شادی کی ترغیب دینے کے لئے سرکاری ڈیٹنگ ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ہمدان نامی ڈیٹنگ ایپ کوحکومتی تنظیم طبیان کلچر انسٹی ٹیوٹ نے تیار کیا ہے۔ فارسی میں ہمدان کا مطلب ہے ساتھی۔
ایپ تیار کرنے والوں کا دعویٰ ہے کہ ایپ مصنوعی ذہانت کے ذریعے غیر شادی شدہ مردوں کے لئے مستقل لیکن صرف ایک شادی کے لئےموزوں رشتہ تلاش کرتی ہے۔
ایران میں کئی مقبول ڈیٹنگ ایپس پہلے سے ہی موجود ہیں لیکن ہمدان پہلی قانونی ڈیٹنگ ایپ ہے۔ ایرانی قانون کے مطابق شادی کے بغیر جنسی فعل ایک جرم ہے۔
ہمدان ایپ کے مطابق کسی بھی صارف کو رجسٹریشن سے پہلے اپنی شناخت کی تصدیق کرانا لازم ہے۔ اس کے علاوہ صارف کا نفسیاتی ٹیسٹ ہو گا جس کے بعد ہی وہ اپنے ساتھی کی تلاش شروع کر سکتا ہے۔
جب مناسب میچ مل جاتا ہے تو ایپ دونوں خاندانوں کو سروس معاونین کی موجودگی میں متعارف کراتی ہے جو چار برسوں تک نئے شادی شدہ جوڑے کے ساتھ موجود رہیں گے۔
طبیان کلچر انسٹیٹیوٹ کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس ایپ کے ذریعے ایسے صحت مند خاندان وجود میں آئیں گے جب ’شیطان‘ اور دشمنوں کی وجہ سے ایران کی خاندانی اقدار کو خطرات لاحق ہیں۔
ایران کی نیشنل آرگنائزیشن فار سول رجسٹریشن کے مطابق ایران میں2020مارچ سے دسمبرتک307300شادیاں ہوئیں جبکہ 99600طلاقیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
ایران میں 2008 میں ہر آٹھ شادیوں میں سے ایک طلاق پر ختم ہو رہی تھی۔2020 میں ایران میں سالانہ شرح پیدائش 1.29 فیصد تک گر چکی ہے۔ ایران کی کل آبادی کا آدھا حصہ 35 سال سے کم عمر ہے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب