اردو | NEWS

کوروناوبا:مسلسل دوسرے سال حج کےانتظامات مکمل

سعودی عرب(ایم این این)سعودی عرب اگلے ہفتے کروناکی عالمی وباکے دوران دوسرے حج کی میزبانی کرے گا جس میں صرف سعودی شہری یا وہاں مقیم دیگر ممالک کے مسلمان جنہیں کویڈ19 ویکسین کی دونوں ڈوزز لگ چکی ہیں وہی شرکت کرسکیں گے۔
کروناکی عالمی وباکے باعث مسلسل دوسرے سال بھی بیرون ملک مقیم مسلمان حجاج کرام حج کی سعادت حاصل نہیں کرسکیں گے۔ حج سکیورٹی کمانڈر میجر جنرل زاید الطویان نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال کرونا وبا کی وجہ سے حجاج کرام کی تعداد کو محدود رکھا گیا ہے تاکہ حج کے دوران حجاج کرام وباسے بچ سکیں۔
سعودی حکومت نے گزشتہ سال کروناوبا کے عروج پرحج کے انتظامات مکمل کئے جبکہ حج کے دوران ملک میں وائرس نہیں پھیل سکاتھا۔
یادرہے سعودی حکومت نے رواں سال صرف سعودی شہری اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو حج کی اجازت دی ہے، رواں سال حج میں60 ہزار خوش نصیب افراد شریک ہوں گے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب