اردو | NEWS

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ سے2کشمیری نوجوان شہید

سرینگر(ایم این این)مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری نوجوان شہیدہوگئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران نوجوانوں کوشہیدکیا،قابض فوج نے سرینگر میں نام نہادسرچ آپریشن کے دوران دونوں نوجوانوں کوپہلے سے تباہ شدہ مکان میں لے جاکرشہید کیا۔
قابض افواج کی جانب سے نوجوانوں کے قتل کے بعد انتظامیہ نے متعدد اضلاع میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا ہے جب کہ علاقے میں آپریشن اب بھی جاری ہے۔یادرہے کہ گزشتہ روز بھی قابض افواج نے ضلع پلواما میں فائرنگ کرکے 3 نوجوانوں کو شہید کردیا تھا جب کہ گھروں کو بھی دھماکے سے اڑادیا تھا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب