اردو | NEWS

سعودی عرب:نمازوں کے اوقات کارمیں دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت

سعودی عرب(ایم این این)سعودی عرب میں نمازوں کے اوقات کارمیں دکانیں کھلی اورکاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی۔ریاض سے تعلق رکھنے والے سرکاری اخبارکے مطابق سعودی عرب میں دن میں پانچ نمازوں کی اوقات کارمیں دکانیں اوردیگرکاروباری سرگرمیاں بغیروقفے کے جاری رکھی جاسکتی ہیں۔
سعودی سلطنت میں معاشرتی اورمعاشی اصلاحات کایہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس کامقصدتیل پرانحصارکم کر کے نجی شعبوں کوترقی دیناہے۔کونسل آف سعودی چیمبرزکے فیصلے کے بعددہائیوں پرانااقدام غیرموثرہوجائے گا جس کے تحت نمازکے اوقات کارکے دوران تمام دکانوں اوردیگرکاروباری سرگرمیوں کوکم ازکم آدھے گھنٹے کے لئے بند کردیا جاتا تھا۔
اوکازنامی اخبارنے بزنس فیڈریشن کے ایک مراسلے کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکوروناوباکے دوران دکان کے مالکان اورخریداروں کی صحت کومدنظرکرتے ہوئے ہم تمام دکاندارپرزوردیتے ہیں کہ وہ بشمول نمازکے اوقات کارمیں اپنی دکانیں اورکاروبارکھلا رکھیں۔سعودی حکومت کے میڈیاآفس نے غیرملکی خبرساں ادارےرائٹرزکی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست پر فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
گزشتہ چند سال سے سعودی عرب کی تیل کی کمائی میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حکومت تیل کی کمائی پر انحصار کم کرنے کے لئے سیاحت اور انٹرٹینمنٹ سمیت دیگرمتبادل ذرائع میں سرمایہ کاری کررہی ہے۔
ریاض حکومت نے حالیہ چند سال میں نہ صرف وہاں خواتین سیاحوں کے لئے نرمیاں متعارف کرائی ہیں بلکہ پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ کرنے، انہیں غیر محرم کے ساتھ نوکری کرنے، ماڈلنگ و اداکاری کرنے اور فیشن ویکس میں شرکت کی اجازت بھی دی ہے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب