اردو | NEWS

مناسک حج کی ادائیگی جاری،آج رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا

مکہ مکرمہ(ایم این این)مناسک حج کی ادائیگی جاری ہے،رواں برس کوروناکے باعث60ہزارعازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔ آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گاجبکہ امام کعبہ خطبہ حج دیں گے۔عازمین حج کے قافلے منیٰ سے میدان عرفات پہنچے جہاں حج کا اہم رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔
عازمین اپنا دن عبادت میں گزاریں گے۔ عازمین حج نماز مغرب کے بعد مزدلفہ جائیں گے اور نماز کے بعد کنکریاں اکٹھی کریں گے۔کورونا سے پہلے ہر برس تقریبا30لاکھ مسلمان حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچتے تھے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب