اردو | NEWS

امریکاکے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

کابل(ایم این این)امریکی جنگی طیاروں نے افغانستان میں طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے افغانستان میں مختلف مقامات پرطالبان کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کی تاہم حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آسکی ہیں جبکہ امریکا نے بھی فضائی حملے سے متعلق تفصیلات جاری کرنے سے گریز کیا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے فضائی حملے سے متعلق معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چند روز میں افغان سکیورٹی فورسز کی مدد کے لئے طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے، اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں تاہم امریکا ایسی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
دوسری جانب افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو افغان فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 17 طالبان مارے گئے جب کہ ایک روز قبل کی گئی کارروائی میں 10 طالبان ہلاک ہوئے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب