اردو | NEWS

سعودی عرب:غیرملکی زائرین کیلیےعمرہ بحال کرنےکااعلان

ریاض(ایم این این)سعودی عرب نے غیرملکی زائرین کےلئے عمرہ بحال کرنے کا اعلان کردیا۔گلف نیوزکے مطابق سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے غیر ملکی یا بیرون ممالک کے زائرین کو مملکت آنے اور عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کیاہے۔
وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہےکہ سعودی عرب میں یکم محرم الحرام 1443 ہجری سے غیر ملکی عازمین کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق عمرہ زائرین ایس او پیز کےتحت سعودی عرب پہنچیں گےجس کےلئے سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی ہوگا۔
غیرملکی زائرین کو مرحلہ وار عمرہ ادائیگی کی اجازت دی جائے گی جبکہ کرونا سے متاثر ممالک کے شہریوں کی درخواستوں پر کوئی غور نہیں کیا جائے گا۔
سعودی وزارت حج وعمرہ نے درخواست دینے کے طریقہ کارکے حوالے سے ابھی وضاحت نہیں کی تاہم جلدطریقہ کارکااعلان کیاجائے گا۔اس سےقبل رواں کرونا کی وجہ سے سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار ملکی اور غیرملکیوں نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔
رواں سال سعودی شہزادے محمد بن سلمان کی جانب سے اعلان کے بعد پہلی بار خواتین کے گروپ نے محرم کے بغیر حج ادا کیا تھا، خواتین کو بغیر محرم حج ادا کرنے کی اجازت نہ تھی۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب