اردو | NEWS

سکیورٹی اہلکارآپس میں لڑپڑے،6ہلاک،70زخمی

نئی دلی(نیٹ نیوز)بھارتی ریاست میزورام اور آسام کی سرحد پر جھڑپوں کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئےجنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریاست میزورام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آسام پولیس نے پہلے سرحد عبور کی اور پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کیا جس کے بعد نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور پولیس پر فائرنگ بھی کی۔
دوسری جانب آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے میزورام پولیس پر فائرنگ کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس واضح ثبوت ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میزورام پولیس نے لائٹ مشین گن سے فائرنگ کی تاہم یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔
جھڑپوں کا آغاز آسام کی سرکاری افسر کی ایک گاڑی پر فائرنگ سے ہوا، ریاست میزرام کے اہلکاروں نے آسام کے آفیسر کی گاڑی کو بھی نظر آتش کر دیا۔ واقعہ کے بعد دونوں ریاستوں میں جھڑپیں چھڑ گئیں۔ لڑائی میں 6 پولیس اہلکار اور ایک شہری مارا گیا جبکہ 70زخمی ہوئے۔
جھڑپوں کے بعد کئی گاڑیوں کو آگ بھی لگا دی گئی، دونوں ریاستوں میں لائلہ پور کی ملکیت پر جھگڑا ہے۔ جھڑپوں کے بعد آسام اور میزورام میں حالات سخت کشیدہ ہیں۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب