اردو | NEWS

افغانستان:خواتین فنکاروں کےٹی وی ڈراموں میں کام پرپابندی

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان میں ٹی وی ڈراموں میں خواتین کودکھانے پرپابندی عائد کردی گئی۔غیرملکی میڈیاکے مطابق افغان حکام کی جانب سے ٹی وی چینلزکوجاری آٹھ نکات پرمشتمل ہدایت نامے میں خواتین کوٹی وی ڈراموں میں نہ دکھانے کا حکم دیا گیا ہے۔دوران رپورٹنگ خواتین رپورٹرزاوراسکرین پرآنے والی خواتین صحافیوں کوحجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔اسلامی قانون کے خلاف سمجھی جانے والی فلموں پر پابندی بھی آٹھ نکات میں شامل ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق توہین مذہب کرنے والے کامیڈی اورانٹرٹیمنٹ کے پروگراموں پربھی پابندی ہوگی۔طالبان نےغیرملکی ثقافت کو فروغ دینے والی غیر ملکی فلمیں بھی نہ دکھانے کی ہدایت کی ہے۔طالبان نے رواں سال اگست میں افغانستان میں اقتدارسنبھالا تھا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب