اردو | NEWS

بھارت:سرکاری افسرکےگھرکی پائپ لائن سےرشوت کےلاکھوں روپےبرآمد

نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست کرناٹک میں سرکاری افسرکے گھرکی پائپ لائن سے نوٹ برآمد ہوگئے۔بھارتی میڈیاکے مطابق کرناٹک میں اینٹی کرپشن بیوروکےحکام نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے انجینئرکےگھرچھاپا مارا توپائپ لائن سے پانی کی جگہ نوٹ نکل آئے۔چھاپے میں25لاکھ روپے کیش اوربڑی تعداد میں سونا بھی برآمد کیا گیاکرنسی نوٹ پائپ لائن میں چھپانے کی اطلاع پراینٹی کرپشن بیورو کےحکام نے پلمبرکی مدد سے پائپ لائن سے نوٹ برآمد کئے۔پائپ لائن خصوصی طورپرنوٹ چھپانے کے لئے بنائی گئی تھی۔بھارت میں سرکاری کرپٹ افسروں کیخلاف کریک ڈائون کیا جارہا ہے اوراب تک متعدد کرپٹ افسروں کیخلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب