افغان آرمی چیف کافورسزکوپاکستان کے خلاف الرٹ رہنے کاحکم

1 week ago


پاکستانی فورسزپر9افغان شہری ہلاک ، 50 زخمی کرنے کاالزام

افغانستان کی وزارت دفاع نے الزام لگایاہے کہ جمعرات کے روز صوبہ قندھار کے ضلع سپن بولدک کے رہائشی علاقوں پر پاکستانی فورسز کے توپ خانے کے حملوں میں کم سے کم 9 شہری ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔ افغانستان کے آرمی چیف جنرل یاسین ضیاءنے اٹل 205 ، سیلاب 201 اور تھنڈر 203 سمیت تمام آرمی کورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستانی افواج کے خلاف اسی طرح کی کارروائیوں کے لئے تیار رہیں اور ڈیورنڈ لائن کے ساتھ ساتھ تعینات افغان فوجیوں کومسلح کریں۔ ان کاکہناہے کہ پاکستانی فورسز افغانستان کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں کئی سالوں سے حملے کرتی آئی ہے جس کی پاکستانی حکومت نے ہمیشہ تردید کی۔ قومی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان حکومت متعلقہ چینلز کے ذریعے اس معاملے کوآگے بڑھائے گی اور مطلوبہ کارروائی کرے گی۔ کہاجارہاہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے درجنوں افغان باشندے قندھار کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کچھ بچے بھی شامل ہیں اور کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق حملے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد ہلاک ہوئے اور ایک بچہ زخمی ہوا جس کا قندھار کے ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔ واقعے کے ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملہ عام شہریوں پرکیاگیاجس میں سو سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ۔قندھار کے ایک رہائشی نے بتایا کہ میں قندھار کے ہسپتال میں زخمیوں کو خون دینے کے لئے آیاہوں۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


ایئر انڈیا کا طیارہ دو ٹکڑے ، 15 مسافر ہلاک، درجنوں زخمی
داعش کاافغانستان میں حملہ،21افرادہلاک،سینکڑوں فرار
جنرل قاسم سلیمانی کی مخبری کرنے کے الزام میں ایران میں ایک شخص کو پھانسی دے دی گئی

این ڈی ایس دفترکے قریب دھماکہ،13افرادہلاک،50زخمی

3 weeks ago


طالبان نے ذمہ داری قبول کرلی

افغانستان کے شمالی صوبے سمنگان کے دارالحکومت ایبک شہر میں انٹیلی جنس ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (این ڈی ایس) کے دفتر کے قریب دھماکہ ہوا۔حکام کے مطابق دھماکے اوربعدازاں سکیورٹی فورسزاورحملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 13افرادہلاک جبکہ 50زخمی ہوگئے جن میں بچے اورخاتون بھی شامل ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں3حملہ آوربھی شامل تھے۔ طالبان نے اس بم حملے کا دعوی ٰکیا ہے۔صوبائی گورنر کے ترجمان محمد صدیق عزیزی نے بتایا کہ یہ واقعہ آج صبح گیارہ بجے کے قریب پیش آیا اور دھماکے کے بعد فائرنگ کی اطلاع ملی ۔



ایک پیج پر

3 weeks ago


کونسا زیبرا کیمرے کی طرف دیکھ رہا ہے؟ فوٹو گرافر کا دنیا کوچیلنج

یہ حیرت انگیز اور شاہکار تصویر کینیا کے ماسائی مارا نیشنل گیم ریزرو میں موجود دو زیبروں کی ہے ۔ اس تصویر کے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی آرا مختلف ہیں۔ یہ تصویر جنگلی حیات کی تصویر کشی کرنے والے فوٹوگرافر سروش لودھی نے بنائی ہے جس نے نظر کا دھوکا بنا دیا ہے اور لوگ منہ میں انگلیاں دبائے ہوئے ہیں۔ فارسٹ آفیسر پراوین کسوان نے سوشل میں پر تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی انٹرنیٹ صارفین کو چیلنج کیا ہے کہ وہ بتائیں کہ کونسا زیبرا کیمرے کی طرف دیکھ رہا ہے۔ سروش لودھی کا تعلق بھارتی شہر ناگپور سے ہے اور انہوں نے یہ تصویر کینیا کے ماسائی مارا نیشنل گیم ریزرو کی سیاحت کے دوران بنائی تھی۔ اس پارک میں شیر، افریقی ، لیپرڈ، چیتے اور افریقی ہاتھی بھی ہیں۔



افغان حکومت کا600طالبان قیدی رہاکرنے سے انکار

4 weeks ago


5000کورہاکرنے کامعاہدہ تھا،4015رہاکئے جاچکے

افغانستا ن حکومت نے انتہائی خطرناک سمجھے جانے والے600طالبان قیدی رہاکرنے سے انکارکر دیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ وہ امن معاہدے کی شرائط کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے پابند ہونے کے باوجود سینکڑوں طالبان قیدیوں کو رہا نہیں کریں گے۔ امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے تحت 5 ہزار طالبان قیدیوں کو تبادلہ کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جس کے بدلے میں طالبان نے ایک ہزار افغان سکیورٹی فورسز کے قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔ جن 600 طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا کہاجارہاہے ان کے خلاف ابھی بھی سنگین فوجداری مقدمات چل رہے ہیں۔ طالبان نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ قیدیوں کے خلاف جھوٹے فوجداری مقدمات تشکیل دے رہی ہے۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہاہے کہ اگر وہ اس سلسلے میں مزید مسائل پیدا کرتے رہے تو پھر اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہیں چاہتے ہیں کہ معاملات بہتر طریقے سے حل ہوں۔ حکومت ابھی تک 4,015 طالبان قیدیوں کو رہا کر چکی ہے جبکہ طالبان کی جانب سے 737قیدیوں کورہاکیاجاچکاہے۔