اردو | NEWS

فیس بک میسنجرمیں آوازایموجی کااضافہ

سان فرانسسكو(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی یومِ ایموجی پر(فیس بک) میسنجر نے سائونڈ ایموجی پیش کئے ہیں جو اپنی تصویر کے ساتھ ساتھ آواز بھی خارج کرتے ہیں اور اب آپ ایموجی کے صوتی تاثرات سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
اس طرح جب جب آپ کو چیٹ میں کوئی سائونڈ ایموجی بھیجے گا اسی وقت آپ اس کی آواز سن سکیں گے۔ فی الحال تالیاں بجانے کے ساتھ ساتھ جھینگر،ڈھول اور خوفناک قہقہوں کی آواز والے صوتی ایموجی شامل ہیں جن میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ مشہور فنکاروں اور اداکاروں کے آڈیوکلپس شامل ہیں جن میں ریبیکا بلیک، یونیورسل پکچرزاور دیگر اداروں کی آوازیں اور ڈائیلاگ شامل ہیں۔فیس بک کے مطابق صرف میسنجر پر روزانہ ڈھائی ارب پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔
اس لئے صوتی ایموجی کی اہمیت واضح ہوجاتی ہے۔دوسری جانب لوگوں کی بڑی تعدادصوتی احساسات میں دلچسپی لیتی ہے۔ اس طرح 88 فیصد ٹک ٹاکر کہتے ہیں کہ وہ ویڈیو کے ساتھ آواز سننا پسند کرتے ہیں۔فیس بک پرامید ہے کہ اس طرح میسنجر کی مقبولیت بڑھے گی اور ایپ کا یہ آپشن مشہور ہوگا۔
لوگ چیٹنگ کے درمیان اپنی آواز بھی بھیج سکیں گے۔ اس طرح اشتہاراتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ یوں سائونڈ ایموجی کو مارکیٹنگ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔اسے استعمال کرنا بہت آسان ہے۔
سائونڈ ایموجی کے لئے سمائلی چہرے پر چھوئیں جس کے بعد ایک ڈراپ ڈائوم مینو کھل جائے گا۔ اس میں سے آپ لائوڈسپیکر کا آئکن منتخب کریں اور اس بنا پر سائونڈ ایموجی سٹیکرز استعمال کئے جاسکتے ہیں۔فیس بک نے کہا ہے کہ اس کی ساؤنڈ لائبریری میں مسلسل اضافہ ہوتا رہے گا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب