اردو | NEWS

صدی کا طویل ترین چاند گرہن کل ہوگا

کراچی(ایم این این)19نومبریعنی جمعے کے روز چاند کو گرہن لگے گالیکن تب پاکستان میں دن کاوقت ہوگا جس کی وجہ سے یہ نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق 19 نومبر(جمعے) کو رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن ہوگا جو پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔البتہ اس جزوی چاند گرہن کا نظارہ شمالی، جنوبی امریکا، آسٹریلیا اور یورپ کے دیگر حصوں میں کیا جاسکے گا جبکہ ایشیا اور یورپ کے زیادہ تر حصوں اور شمالی و مغربی افریقہ میں بھی دیکھا جاسکے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق اس جزوی چاند گرہن کا آغاز دوپہر 12 بج کر 18 منٹ اور 42 سیکنڈ پر ہوگا اور یہ سہ پہر 3 بج کر 47 منٹ اور 4 سیکنڈ پر ختم ہوگا۔اس چاند گرہن کا دورانیہ 3 گھنٹے، 28 منٹ اور 23 سیکنڈ ہوگا جو اسے موجودہ (اکیسویں) صدی کا طویل ترین چاند گرہن بھی بنائے گا۔ناسا کا کہنا ہے کہ اس گرہن میں چاند کا تقریباً 97 فیصد حصہ زمین کے سائے میں چھپ جائے گا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب