روس نے کوروناکی دواتیارکرلی

5 months ago


مریض 24گھنٹے کے اندرٹھیک ہوجاتاہے
روس کے سائنسدانوں کادعویٰ ہے کہ انہوں نے کوروناکی دواتیارکرلی ہے جو11جون سے مریضوں کوباقاعدگی سے دی جائے گی۔اس بات کااعلان اس دواکوتیارکرنے کیلئے مالی معاونت کرنے والے ادارے کے سربراہ نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرزکوبتاتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایاکہ ایوی فیورنامی دواکوتیارکرنے کیلئے (آر ڈی آئی ایف)روس کے سورن ویلتھ فنڈ نے مالی معاونت فراہم کی ہے۔انہوں نے بتایاکہ اس دواکو تیارکرنے والی کمپنی ایک ماہ کے اندر6 لاکھ مریضوں کیلئے دواتیارکرے گی۔ واضح رہے کہ کووڈ19سے پیداہونے والے مرض کی ابھی تک کوئی ویکسین دستیاب نہیں اور اس سلسلے میں ہونے والے تمام تجربات ابھی منظوری کے مراحل میں ہیں۔ وائرس کے خلاف ایک نئی دواجوگلڈکمپنی نے ریمڈسیورکے نام سے تیارکی تھی اورکئی ممالک میں اسے ہنگامی حالت میں مریضوں کودیاجارہاہے۔ایوی فیورجس کوعام طورپرفیری پریورکے نام سے جاناجاتا ہے سب سے پہلے 90کی دہائی میں جاپانی کمپنی نے تیارکی تھاجسے بعدمیں فیوجی فلم نے خرید لیاتھا۔ آرڈی آئی ایف کے سربراہ کرل دمتریف نے بتایاکہ روسی سائنسدانوں نے اس دوامیں چندتبدیلیاں کی ہیںاوردوہفتے کے اندراندرروس ان تبدیلیوں کے بارے میں آگاہ کرے گاجواس کے سائنسدانوں نے کی ہیں۔ دوسری طرف جاپان نے ایک اسی قسم کی دواتیارکی ہے اوراس کانام ایوی گن رکھاگیاہے۔جاپانی وزیراعظم شنزوآبے نے اس دواکی تعریف کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے 12 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی فنڈنگ کااعلان کیاتھااوراس دواکی منظوری ملناابھی باقی ہے۔ایوی فیورروسی حکومت کے پاس منظوری کیلئے ہفتے کے روزپیش کی گئی تھی۔دمتریف نے بتایاکہ اس دواکا تجربہ 330لوگوں پرکیاگیا ہے اوران میںسے اکثرمریض 24گھنٹے کے اندرٹھیک ہوگئے۔ انہوں نے بتایاکہ دواکے تجربات ایک ہفتہ کے اندرمکمل کرلئے جائیں گے اورروس کی وزارت صحت نے اس دوا کے استعمال کیلئے خصوصی اجازت ہنگامی حالات کی وجہ سے دے دی ہے اوراس دواکی تیاری مارچ سے شروع ہے۔ دمتریف نے بتایاکہ اس دواکے ٹیسٹنگ کے وقت میں کمی اس لئے ممکن ہوسکی کیونکہ جاپان اس دواکو 2014میں بنایاجاچکاتھااوراس دواکابہت ساری جگہ پرتجربہ کیاجاچکاتھاجس میں روسی سائنسدانوں نے تبدیلیاں کیں۔
شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


چین نے سکس(6) جی ٹیکنالوجی ٹیسٹ کرنے کیلئے سیارہ خلاءمیں بھیج دیا
ناساچاندپر4جی ٹاورزلگانے کیلئے نوکیاکی مددکرے گا
جاپان میں کوروناوائرس ختم کرنے والاآلہ تیار

پاکستان میں کورونا سے بچائو کی ویکسن کی آزمائش شروع

2 months ago


آزمائشی مرحلے میں8 سے 10 ہزار پاکستانی ہوں گے،وفاقی وزیراسدعمر

پاکستان میں کورونا سے بچائو کی ویکسن کی آزمائش شروع ہو گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسن کا کلینکل ٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کے لئے بھی اہم ہے۔انہوںنے بتایا کہ ویکسین کا کلینکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیاہے، دوسرے مرحلے میں 508 افراد پر ٹرائل کیا گیا۔ تیسرے مرحلے میں 8 سے 10 ہزار افراد پر ویکسن کا ٹرائل ہو گا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کا آزمائشی آغاز ہو گیا ہے۔ کورونا ویکسین چینی کمپنی نے تیار کی ہے، ویکسین ٹرائل میں 7 ممالک کے 40 ہزار افراد رضاکارانہ شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آزمائشی مرحلے میں 8 سے 10 ہزار پاکستانی ہوں گے، ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج 4 سے 6 ماہ میں متوقع ہیں۔



1939میں چھٹی کے لئے لکھی گئی درخواست برآمد

2 months ago


طالبعلم کانام راج سنگھ،تعلق سرگودھاسے تھا

سرگودھاکی تحصیل ساہی وال میں ایک گھرکی مرمت کے دوران 80سال پرانی ہاتھ سے لکھی گئی درخواست نکل آئی۔درخواست چھٹی جماعت کے طالبعلم را ج سنگھ کی طرف سے لکھی گئی ہے جس میں بیماری کی وجہ سے رخصت مانگی گئی ہے۔

مذکورہ تاریخی مکان کوحالیہ بارشوں کی وجہ سے کافی نقصان پہنچاتھااورمکان کی دیوارکاایک حصہ گر گیا تھا ۔ دیوارکی دوبارہ تعمیرکے لئے جب کام آغازکیاگیاتواس میں سے ایک صفحہ برآمدہواجس پر چھٹی کے لئے درخواست لکھی ہوئی تھی۔درخواست اس وقت کے ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول کے نام لکھی گئی تھی جس پر29جون1939کی تاریخ درج ہے۔



کروناوائرس:چین کی تیار کردہ ویکسین دو ماہ میں دستیاب ہونے کاامکان

2 months ago


چار ویکسینز کے انسانوں پر تجربات آخری مراحل میں ہیں

چین کے سینٹرفارڈیزیزکنٹرول اینڈ پریوینشن(سی ڈی سی) کے حکام نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچائوکے لئے ملک میں بنائی جانے والی ویکسین اس سال کے آخرمیں عوامی سطح پرملنا شروع ہو جائے گی۔


چین میں کرونا وائرس کی چار ویکسینز کے انسانوں پر تجربات آخری مراحل میں ہیں۔ ان میں سے تین ویکسینز ایسی ہیں جو جولائی میں خصوصی طبی رضاکاروں کے لئے ہنگامی بنیاد پر شروع کئے گئے پروگرام کے تحت دی گئی ہیں۔سی ڈی سی کی سربراہ اور بائیو سیفٹی کی ماہر گویڑن وو کا کہنا تھا کہ ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائل حوصلہ افزا رہے ہیں اور نومبر یا دسمبر میں عوامی استعمال کے لئے ان کی فراہمی شروع ہو سکتی ہے۔


گویڑن وو کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود بھی اپریل میں ویکسین استعمال کی تھی اور اس کے کسی قسم کے منفی اثرات دیکھنے میں نہیں آئے تھے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کون سی ویکسین استعمال کی تھی۔چین کی سرکاری دوا ساز کمپنی چائنہ نیشنل فارماسوٹیکل گروپ (سائنوفارم) اور امریکہ میں رجسٹرڈ چینی کمپنی سینووک بائیوٹیک نیشنل ایمرجنسی پروگرام کے تحت مشترکہ طور پر تین ویکسینز کی تیاری پر کام کر رہی ہیں۔


چوتھی ویکسین ”کین سینو بائیولوجکس“ نے تیار کی ہے جسے جون میں چین کے فوجیوں پر استعمال کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ دوا ساز کمپنی سائنو فارم نے جولائی میں کہا تھا کہ تیسرے مرحلے کے تجربات مکمل ہونے کے بعد کرونا وائرس سے بچائو کی ویکسین اس سال کے آخر تک دستیاب ہو جائے گی۔خیال رہے کہ کرونا وائرس سے دنیا بھر میں 9 لاکھ 25 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ اسی وجہ سے ویکسین بنانے والے بین الاقوامی اداروں میں عالمی وبا کی ویکیسن جلد از جلد بنانے کی دوڑ لگی ہوئی ہے ۔

گزشتہ ہفتے برطانیہ میں کرونا وائرس کی ویکسین کے آخری مرحلے کے تجربات عارضی طور پر معطل کر دیئے گئے تھے جس کی وجہ یہ بتائی گئی تھی کہ جن رضاکاروں کو آزمائشی طور پر ویکسین دی جارہی تھی ان میں سے ایک شخص بیمار ہو گیا تھا۔وی اواے کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی اور ایک دوا ساز کمپنی”آسٹرا زینیکا“ مشترکہ طور پر کرونا وائرس کی ویکسین تیارکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آسٹرا زینیکا کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس ویکسین کے ٹرائلز میں رضاکارانہ طورپر وقفہ کیا گیا ہے تاکہ ٹرائل کے دوران سامنے آنے والی بیماری کی چھان بین کی جا سکے اور ویکسین کی آزمائش کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔