ہواوے نے نیا فولڈ ایبل فون متعارف کرا دیا

9 months ago


نئے فون کی قیمت 2700 ڈالر ہے
توقع کی جارہی ہے کہ اس فون کی مارچ میں فروخت ہوگی جس کی قیمت 2700 ڈالر ہے حالانکہ اس کا امکان ہے کہ یہ فون امریکہ میں وسیع پیمانے پر دستیاب نہیں ہو گا۔ چین کے ہواوے نے اپنے نئے فولڈنگ اسمارٹ فون کی نقاب کشائی کی اور سام سنگ اور موٹرولا کے نئے ماڈلز کی گیٹگری میں مقابلہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر دستیاب ہونے والا اس کا پہلا ایسا فون ہے۔ کمپنی نے نئے میٹ ایکس کو پریس لانچ کی بجائے ویڈیو کے ذریعے لانچ کر دیا ہے کیونکہ اسپین میں ٹیک شو جہاں ہواوے میٹ ایکس کی نقاب کشائی ہونا تھی کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے سبب شو ہی منسوخ کردیا گیا تھا۔ اپنے پیشرو کی طرح میٹ ایکس جو گذشتہ سال صرف چین تک محدود پیمانے پر دستیاب تھا، یہ فون جب فون بند ہوتا ہے تو فون کے باہر ڈسپلے لپٹ جاتا ہے اور کھولنے پرٹیبلٹ سائز کی آٹھ انچ اسکرین سامنے آ جاتی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ہڈ کے نیچے کچھ نئی اشیا لگائی گئی ہیں جن میں نئی ڈیزائن کردہ چارتہوں والی سکرین اور اپ گریڈ شدہ "فالکن ونگ" قبضہ شامل ہے۔ اس میں ہواوے کا اپنا بنایا ہوا کیرن 990 چپ سیٹ بھی شامل ہے۔ اس میں چار لینس والا کیمرا سسٹم ہے اور اسے تیز رفتار 5 جی نیٹ ورک بینڈ پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ تاہم میٹ ایکس ایس کو ایک بڑا دھچکا یہ لگا ہے کہ اس میں گوگل کا مکمل آپریٹنگ سسٹم اینڈرائیڈ نہیں ہو گا۔امریکی صدر ٹرمپ نے پچھلے سال قومی سلامتی کو بنیاد بنا کر ہواوے کو امریکی ٹیکنالوجی حاصل کرنے سے روک دیا تھا جو امریکہ اور چین کی ٹیکنالوجی کی جنگ کا حصہ ہے۔ اس کے بجائے میٹ ایکس ایس اینڈرائڈ کا سٹرپ ڈاون اوپن سورس ورژن چلاتا ہے۔ صارفین اب بھی ایپس ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں لیکن وہ ہواوے کے اپنے ایپ اسٹور سے ہوں گے گوگل پلے اسٹور سے نہیں۔ دنیا کی نمبر 2 فون بنانے والی کمپنی ہواوے کو سام سنگ اور موٹرولا سے مقابلہ درپیش ہے جنہوں نے حال ہی میں نئے فولڈنگ اسکرین اسمارٹ فون لانچ کیے ہیں۔ ایسے میں جب سمارٹ فون کی مارکیٹ میں سکوت چھایا ہوا ہے اور صارفین زیادہ عرصے تک اپنے اسمارٹ فون استعمال کرتے رہتے ہیں تو اسمارٹ فون بنانے والوں نے مارکیٹ کو نئی شکل دینے کے لئے فولڈ ایبل ٹیکنالوجی کا رخ کیا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا قیمتی آلات صرف ڈائی ہارڈ ٹیک کے شوقین افراد سے زیادہ لوگوں کو اپیل کریں گے یا نہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے قابل اعتبار ہونے کے بارے میں بھی ابھی سوالات ہیں۔ سام سنگ کا پہلا فولڈنگ فون گلیکسی فولڈ پچھلے سال اس کی رونمائی کے بعد اسکرینوں کے ٹوٹنے کی خبروں کی زد میں تھا جس نے اس کی لانچ مہینوں تک موخر کردی تھی۔
شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


ماحول کے لئے نقصان دہ گیسوں کا نیا ریکارڈ
چین نے سکس(6) جی ٹیکنالوجی ٹیسٹ کرنے کیلئے سیارہ خلاءمیں بھیج دیا
ناساچاندپر4جی ٹاورزلگانے کیلئے نوکیاکی مددکرے گا

جاپان میں کوروناوائرس ختم کرنے والاآلہ تیار

2 months ago


قیمت 2 ہزار 860 ڈالر، صرف صحت کے ادارے آڈر دے سکتے ہیں

روشنی کے آلات کی جاپانی کمپنی اوشیو نے انسان کو نقصان پہنچائے بغیر کورونا وائرس کووِڈ19 کو ختم کرنے والی الٹرا وائلٹ شعاعیں پھیلانے والا آلہ تیار کرلیا۔

کولمبیا یونیورسٹی کے تعاون سے تیار کردہ کئیر222 نامی یہ آلہ 254 نینو میٹر لہروں والی UV شعاعیں پھیلانے والے روایتی آلات کے برعکس 222 نینو میٹر UV شعاعیں پھیلاتا ہے۔انسان کو نقصان پہنچائے بغیر جراثیم کو مارنے والا یہ آلہ رش والی بسوں، ٹرینوں، لفٹوں اور آفسوں کو جراثیم سے پاک کرنے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔
ٹی آرٹی کے مطابق کئیر 222 نامی یہ آلہ مطلوبہ جگہ کی چھت سے لٹکایا جاتا ہے اور اڑھائی میٹر تک کے فاصلے پر ہوا میں موجود جراثیم کو 7 منٹ کے اندر 99 فیصد تک ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔کویوڈو خبر رساں ایجنسی کے مطابق 222 نینو میٹر UV شعاعوں کے انسانی صحت کے لئے م±ضر نہ ہونے کی غیر جانبدارانہ ٹیسٹ کے ساتھ ہیروشیما یونیورسٹی کی طرف سے تصدیق کی گئی ہے۔
3 لاکھ ین تقریباً 2 ہزار 860 ڈالر کے اور 1.2 کلوگرام وزنی کئیر 222 آلے کے لئے فی الحال صرف صحت کے اداروں کی طرف سے آڈر وصول کئے جا رہے ہیں۔



پاکستان میں کورونا سے بچائو کی ویکسن کی آزمائش شروع

2 months ago


آزمائشی مرحلے میں8 سے 10 ہزار پاکستانی ہوں گے،وفاقی وزیراسدعمر

پاکستان میں کورونا سے بچائو کی ویکسن کی آزمائش شروع ہو گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسن کا کلینکل ٹرائل صحت کے نظام میں بہتری کے لئے بھی اہم ہے۔انہوںنے بتایا کہ ویکسین کا کلینکل ٹرائل چین کے تعاون سے شروع کیا گیاہے، دوسرے مرحلے میں 508 افراد پر ٹرائل کیا گیا۔ تیسرے مرحلے میں 8 سے 10 ہزار افراد پر ویکسن کا ٹرائل ہو گا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کے تیسرے مرحلے کا آزمائشی آغاز ہو گیا ہے۔ کورونا ویکسین چینی کمپنی نے تیار کی ہے، ویکسین ٹرائل میں 7 ممالک کے 40 ہزار افراد رضاکارانہ شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آزمائشی مرحلے میں 8 سے 10 ہزار پاکستانی ہوں گے، ٹیسٹ کے ابتدائی نتائج 4 سے 6 ماہ میں متوقع ہیں۔



1939میں چھٹی کے لئے لکھی گئی درخواست برآمد

2 months ago


طالبعلم کانام راج سنگھ،تعلق سرگودھاسے تھا

سرگودھاکی تحصیل ساہی وال میں ایک گھرکی مرمت کے دوران 80سال پرانی ہاتھ سے لکھی گئی درخواست نکل آئی۔درخواست چھٹی جماعت کے طالبعلم را ج سنگھ کی طرف سے لکھی گئی ہے جس میں بیماری کی وجہ سے رخصت مانگی گئی ہے۔

مذکورہ تاریخی مکان کوحالیہ بارشوں کی وجہ سے کافی نقصان پہنچاتھااورمکان کی دیوارکاایک حصہ گر گیا تھا ۔ دیوارکی دوبارہ تعمیرکے لئے جب کام آغازکیاگیاتواس میں سے ایک صفحہ برآمدہواجس پر چھٹی کے لئے درخواست لکھی ہوئی تھی۔درخواست اس وقت کے ہیڈماسٹرگورنمنٹ ہائی سکول کے نام لکھی گئی تھی جس پر29جون1939کی تاریخ درج ہے۔