اردو | NEWS

انگلینڈسیریز سےقبل بھارتی کرکٹرکورونا کا شکار

بھارت(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کےخلاف سیریزکے آغازسے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایک کھلاڑی کاکرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیاجس کے بعد اسے قرنطینہ کردیا گیا۔
بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی)کے سربراہ جےشاہ نے تصدیق کی ہے کہ بائیوسکیور ببل کا حصہ بننے سے قبل بھارتی ٹیم کے ایک کھلاڑی کاکرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ متاثرہ کھلاڑی کو دیگر کھلاڑیوں سے الگ کر دیا ہے اور وہ جمعرات کو ٹیم کے ساتھ ڈرہم کے لئے سفر نہیں کریں گے۔
بی سی سی آئی نے متاثرہ کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا تاہم کھلاڑی میں کرونا وائرس کی بھارت میں پائی جانے والی قسم ڈیلٹاموجود ہوسکتی ہے۔ کرونا کی یہ قسم برطانیہ میں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔
سیریز سے قبل بھارتی سکواڈ کو برطانیہ کے شہر ڈرہم میں قائم کردہ بائیوسکیور ببل میں قیام کرنا ہے جس کے لئے کھلاڑی جمعرات کو ڈرہم پہنچیں گے۔
حال ہی میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں شکست دی تھی جس کے بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز کو بھارت کے لئے اہم سیریز قرار دیا جا رہا ہے۔
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کا آغاز 4 اگست سے ہوگا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب