اردو | NEWS

حسن علی انجری کاشکار،انگلینڈکے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کوبڑا دھچکا لگا ہے اور قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی پہلے میچ سے باہر ہو گئے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ حسن علی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔
پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھنچائو محسوس کرنے کی وجہ سے پہلامیچ نہیں کھیل سکیں گے،حسن علی کواحتیاطاً 16جولائی کوٹرینٹ برج میں شیڈول میچ میں آرام تجویز کیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ میڈیکل پینل دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل حسن علی کا دوبارہ جائزہ لے گا، میڈیکل پینل کے جائزے کے بعد حسن علی کی میچ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب