اردو | NEWS

کوروناوائرس کی ٹوکیواولمپکس کے ویلیج میں انٹری

ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک)ٹوکیواولمپکس کے ویلیج میں پہلا کورونا پازٹیو کیس سامنے آگیا۔جاپانی میڈیاکے مطابق ویلیج میں مقیم کوویڈٹیسٹ رپورٹ پازٹیوآنے والے شخص کی شناخت ظاہرنہیں کی گئی تاہم ٹوکیوگیمزآرگنائزنگ کمیٹی کے اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ گیمزسے متعلقہ کوویڈپازٹیوشخص جاپانی نہیں اوراس غیرملکی شخص کو 14 دن کے لئے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔
منتظمین کے مطابق ویلیج میں گیارہ ہزارکے قریب اتھلیٹس اورآفیشلز کے قیام کا انتظام کیا گیا ہے۔ کوویڈ پازٹیو کیسزکے بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر تمام احتیاطی انتطامات کرلئے گئے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کابائیس رکنی دستہ ان کھیلوں میں شریک ہوگا۔
قومی دستے کے دوکوویڈ لائزن آفیسرڈاکٹر اسد عباس اورجاویدشمشادلودھی اس وقت ویلیج میں ہیں۔بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ نورشہزاد،سوئمرزبسمہ خان،حسیب طارق، شوٹرگلفام جوزف،خلیل اختر،غلام مصطفیٰ بشیراوران کے ساتھ آفیشلزآج ویلیج پہنچ جائیں گے۔ٹوکیو اولمپکس کی رنگارنگ افتتاحی تقریب 23 جولائی کو ہورہی ہے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب