اردو | NEWS

بابرکوتینوں فارمیٹ کاکپتان بناناغلط فیصلہ تھا:انتخاب عالم

کراچی(سپورٹس ڈیسک)انتخاب عالم نے بابراعظم کوتینوں فارمیٹ کا کپتان بنانے کا فیصلہ غلط قرار دیدیا،سابق کپتان کاکہنا ہے کہ نوجوان بیٹسمین پربہت زیادہ دبائوڈال دیا گیا،مضبوط ڈمیسٹک سٹرکچرکی عدم موجودگی ون ڈے ٹیم کی انگلینڈمیں ناکامی کا سبب بنی۔
ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس قومی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری نہیں لاسکے۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم نے کہاجب بابراعظم کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنایا گیا تومیں نے اس وقت بھی کہا تھاکہ درست فیصلہ نہیں کیا گیا۔
میرے خیال میں تینوں فارمیٹ کی کپتانی کے سبب ان پربہت دبائوہے، وہ خود کچھ نہ کہیں مگریہ ایک حقیقت ہے،بابراعظم کوصرف ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کی کمان سنبھالنی چاہئے تھی۔ٹی ٹوئنٹی کا کپتان کسی اور کو بنانا بہتر ہوتا۔سابق کپتان نے کہاماضی میں اچھی ٹیمیں بہتر نظام کی وجہ سے بنتی رہیں۔
پی ایس ایل یالیگز سے ٹیمیں نہیں بنتیں۔ایک سوال پرانتخاب عالم نے ہیڈکوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ وقار یونس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا گذشتہ 2سال میں قومی ٹیم کی کارکردگی میں کوئی بہتری دیکھنے میں نہیں آئی۔انگلینڈ کے ہاتھوں وائٹ واش سے کھلاڑیوں کا مورال مزید متاثر ہوا۔
انتخاب عالم نے کہایو اے ای کی کنڈیشنزپاکستان سے ملتی جلتی ہیں، گرین شرٹس ان سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، قومی ٹیم کو مثبت ذہن کے ساتھ میگا ایونٹ میں شرکت کے لئے جانا چاہئے۔سپیڈ میں کمی بیشی کی صلاحیت نہ ہونے کے سبب پاکستانی سپنرز کی کارکردگی زوال پذیر ہوئی۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب