اردو | NEWS

پہلےٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نےبنگلہ دیش کو4وکٹوں سےشکست دیدی

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ڈھاکہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔ بنگلہ دیش کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد رضوان اور بابراعظم نے کیا تاہم دونوں اوپنرز صرف 22 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے جب کہ چوتھے اور پانچویں نمبر پر آنے والے حیدر علی اور شعیب ملک بھی بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوگئے۔
24 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی جس کے بعد فخرزمان اور خوشدل نے مزاحمت کی اور سکور کو آگے بڑھایا، دونوں کے درمیان 56 رنز کی شراکت قائم ہوئی تاہم فخر34 رنز بناکر آئوٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد خوشدل بھی 34 رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔خوشدل اور فخر کے آئوٹ ہونے کے بعد محمد نواز اور شاداب خان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 30 رنز کی شراکت قائم کی جس کی بدولت قومی ٹیم نے 127 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نےپاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اننگز کا آغاز محمد نعیم اور سیف حسن نےکیاتاہم دونوں اوپنرز خاص آغاز فراہم نہ کرسکے اور صرف 10 رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے، ون ڈائون آنے والے کھلاڑی نجم الحسن بھی صرف7رنزبناسکےاورآئوٹ ہوگئے۔پاکستان کی شانداربولنگ کےآگے بنگلہ دیشی کھلاڑی بے بس دکھائی دیے تاہم مہدی حسن اور عاطف حسین نے مزاحمت کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بنگلہ دیشی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بناسکی۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 22 رنز دیکر3وکٹیں حاصل کیں، محمد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاداب اور نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب