انگلینڈ کے ہاتھوں روایتی حریف آسٹریلیا کوون ڈے میچ میں شکست

1 week ago


تین میچوں کی سیریز1-1 سے برابر،آخری میچ بدھ کومانچسٹرمیں کھیلاجائے گا

انگلینڈ نے روایتی حریف آسٹریلیا کوون ڈے میچ میں شکست دے دی۔ مانچسٹرمیں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیاکوچوبیس رنز سے ہراکرسیریز 1-1 سے برابر کردی۔انگلینڈنے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیاکوجیت کے لئے مقررہ پچاس اوورزمیں نووکٹوں کے نقصان پردوسوبتیس رنزکاہدف دیا۔جواب میں آسٹریلیاکی ٹیم اڑتالیس اعشاریہ چار اوورز میں دوسوسات رنزبناسکی۔انگلینڈ کے آل رائونڈرزنے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کیا۔سیریز کا تیسرا اور آخری میچ بدھ کومانچسٹرمیں کھیلاجائے گا۔

 

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


سابق آسٹریلین بلے باز ،معروف کمنٹیٹر ڈین جونز چل بسے
انگلینڈ کے ہاتھوں روایتی حریف آسٹریلیا کوون ڈے میچ میں شکست
میسی کابارسلوناکلب چھوڑنے کا فیصلہ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ ڈرا

4 weeks ago


انگلینڈ نے سیریز ایک صفر سے جیت لی
ساؤتھمپٹن میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا کرکٹ ٹیسٹ ڈرا ہوگیا ہے۔ میچ کے پانچویں اورآخری روزبارش کےباعث 5گھنٹے کا کھیل متاثر ہوا جس سے میچ میں پاکستان کی یقینی شکست ٹل گئی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز انگلینڈ نے ایک صفر سے جیت لی ہے۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کی اہم بات انگلینڈ کے تیز بالر جیمز اینڈرسن کا ٹیسٹ کرکٹ میں 600وکٹوں ہدف عبور کرنا ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے چوتھے بولر بن گئے۔ اس سے بارش چوتھے روز 56 اوورز ہی کرائے جاسکے تھے۔میچ ڈرا ہونے پر پاکستان کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے۔ پہلی اننگز میں میزبان انگلینڈ نے 583 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں قومی ٹیم 273 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے فالو آن کرانے کے بعد پاکستان نے 310 رنز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو انگلینڈ کو پہلی کامیابی 49 رنز پر ملی جب شان مسعود 18 رنزبناکر کرس براڈ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ عابد علی بھی 88 کے مجموعی اسکور پر 42 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، انہیں جیمز اینڈرسن نے آؤٹ کیا۔


پاکستان فالوآن کے بعدآج دوسری اننگزکاآغازکرے گا

1 month ago


پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 583 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 273 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی
پاکستان فالوآن کے بعدآج دوسری اننگزکاآغازکرے گا۔انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے 583 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 273 رنز پر آئوٹ ہوگئی تھی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے پاکستان کو فالو آن کرایا گیا اور قومی ٹیم کو پہلی اننگز کے 310 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان اظہر علی نے 141 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تاہم رضوان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ان کا ساتھ نا دے سکا۔ اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 17 ویں سینچری مکمل کرتے ہوئے ٹیسٹ کیریئر کے 6 ہزار رنز بھی مکمل کرلئے، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی بلے باز ہیں۔ سائوتھمپٹن میں کھیلے جارہے میچ کے تیسرے دن پاکستان نے 24 رنز 3 وکٹوں پر اننگز کا آغاز کیا تو تجربہ کار اسد شفیق ایک بار پھر خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھاسکے اور 5 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کا شکار ہوگئے جبکہ فواد عالم بھی 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ کپتان اظہر علی اور محمد رضوان نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور چھٹی وکٹ پر 138 رنز کی شراکت قائم کی تاہم محمد رضوان 53 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ رضوان کے بعد پاکستان کی وکٹیں سوکھے پتوں کی طرح جھڑگئیں اور پوری ٹیم آئوٹ ہوگئی۔ میزبان ٹیم کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 5 جبکہ کرس براڈ نے 2 جبکہ ووکس اور بیس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنائے تھے اور شان مسعود ، عابد علی اور بابر اعظم تجربہ کار انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کے جال میں پھنس گئے تھے۔ اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان جوئے روٹ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انگلش ٹیم نے کپتان کا فیصلہ درست ثابت کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 583 رنز بناڈالے جس کے بعد انگلینڈ نے اننگز ڈکلیئر کردی۔ انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی 267 اور جوس بٹلر 152 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، یاسر شاہ اور فواد عالم نے 2، 2 جب کہ نسیم شاہ اور اسد شفیق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


جاویدمیاں دادکا بھتیجابلوچستان کی ریجنل کرکٹ کاہیڈکوچ مقرر

1 month ago


معروف کرکٹرنے چندروزقبل وزیراعظم عمران خان کوتنقیدکانشانہ بنایاتھا
جاویدمیاں دادکی طرف سے وزیراعظم عمران خان کوسیاست میں آنے کاچیلنج دینے کے چندروزبعد ہی سابق کرکٹرکے بھتیجے فیصل اقبال کوبلوچستان کی ریجنل کرکٹ کاہیڈکوچ مقررکردیاگیاہے۔اس طرح فیصل اقبال بلحاظ عہدہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے بھی رکن ہوں گے۔ جمعہ کے روزپی سی بی کی جانب سے ہونے والے اعلان کے مطابق عبدالرزاق (خیبرپختونخوا)، باسط علی (سندھ)، فیصل اقبال (بلوچستان)، شاہد انور (سنٹرل پنجاب) کے علاوہ عبدالرحمٰن (سدرن پنجاب) اور محمد وسیم (ناردرن) بھی مصباح الحق کی نئی سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ واضح رہے معروف کرکٹرجاویدمیاں دادنے ایک ویڈیوپیغام میں سیاست میں آنے کااعلان کیاتھا۔ انہوں نے عمران خان اورحکومت پرشدیدتنقیدکرتے ہوئے کہاتھا کہ میں عمران خان کاکپتان رہاہوں وہ میراکپتان نہیں رہا۔کرکٹ بورڈمیں وہ لوگ بٹھارکھے ہیں جنہیں کچھ پتہ نہیں۔باہرسے لاکربندے بٹھادیئے ہیں۔کل کوجب یہ لوگ بھاگ جائیں گے توکس سے پوچھاجائے گا؟چھوڑنامیں نے کسی کونہیں۔نوجوان کھلاڑیوں کامستقبل کرکٹ ہی ہونی چاہئے۔پاکستانی کہاں جائیں۔روزگارتم دے نہیں سکتے۔سب کوبے روزگارکیاہواہے۔تم خدابن کر بیٹھے ہوئے ہو۔تمہیں کیالگتاہے تمہارے علاوہ کوئی آکسفورڈاورکیمبرج نہیں گیا۔یہ توبعدمیں پتہ چلے گاکس نے ملک کوکھایا۔