اردو | NEWS

کوروناوائرس: ابوظہبی میں لاک ڈائون کےنفاذ کا اعلان

ابوظبی(ایم این این)کورونا کیسز بڑھنے کےپیش نظر متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں لاک ڈائون کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا۔خلیج ٹائمزکے مطابق ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں 19جولائی سے لاک ڈائون نافذ کردیا جائے گا۔
ابوظہبی میں19 جولائی سے رات 12 بجے سے صبح 5 بجے تک لاک ڈائون رہےگا۔ٹوئٹر پر جاری کردہ حکومتی اعلامیے کے مطابق لاک ڈائون کے اوقات کے دوران ابوظبی میں جراثیم کش سپرے (سٹرلائزیشن) کیا جائے گا۔ اس دوران ٹریفک اور لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام اس دوران دوا یا ضروری اشیاء لانے کے علاہ کسی صورت گھر سے باہر نہ نکلیں۔واضح رہے کہ جمعرات تک امارات میں کرونا وائرس کے 6 لاکھ 56 ہزار 354 کیسز اور ایک ہزار 885 اموات ہوئی ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روزمتحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں کے لئے یکم اگست سے کروناویکسین سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا ہے۔نادرا کا سرٹیفیکیٹ یواے ای سفارت خانے سے تصدیق کرانا لازمی ہوگا جبکہ پاکستانی عام مسافروں سمیت سفارتکار اور اہلخانہ پر بھی تصدیق شدہ کرونا سرٹیفکیٹ کی شرط ہوگی۔
گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت بھارت، زیمبیا، ویتنام، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، نائیجیریا اور جنوبی افریقا سمیت 13 ممالک کی پروازیں 21 جولائی تک معطل کردی تھیں۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب