اردو | NEWS

9 ماہ بند رہنے والا ایفل ٹاور کھول دیا گیا

پیرس(ایم این این)فرانس کے شہرپیرس میں واقع ایفل ٹاورکوکوروناوباکی وجہ سے9ماہ بندرکھنے کے بعدسیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔خبرایجنسی اے ایف پی کے مطابق ٹاورآپریٹنگ کمپنی کے مالک جین مارٹن کاکہناہے کہ شہرمیں سیاحت واپس آنے کی وجہ سے دنیابھرسے آئے لوگوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کاموقع ملے گاتاہم سیاحوں کی تعدادایک دن میں25ہزار کے بجائے 13 ہزارتک محدود کردی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ اگلے ہفتے سے ٹاورکی حدود میں داخل ہونے سے قبل کوروناکیسزمیں اضافے کے باعث تمام افرادکوحکومت کی جانب سے عائدکردہ تقاضوں کے مطابق ویکسین لگوانے کاثبوت یاکورونا کی منفی رپورٹ دکھانالازمی ہوگی۔جین مارٹن نے کہاکہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے سیاحت بحال کرنے کے بعدایفل ٹاور کھولنےکافیصلہ کیاگیاہےالبتہ تمام قوائدکادارومداردوسرےممالک پرہے کہ سیاح کون سے ملک سے آرہے ہیں۔
پیرس کے میئراین ہیدلگوکی جانب سے تمام سیاحوں کوایفل ٹاورکی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے پران کااستقبال کیا گیا۔یادرہے کہ فرانسیسی حکومت نے9ماہ قبل کوروناکے پھیلائوکوروکنے کے لئے ایفل ٹاورسمیت تمام تفریحی مقامات پرجانے کی پابندی عائدکردی تھی جوتقریباً دوسری جنگ عظیم کے بعدسے طویل مددت قرارپائی ہے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب