اردو | NEWS

طالبان عیدپرہتھیاررکھ کرامن عمل کیلئے عزم کااظہارکریں:امریکی سفارتخانہ

کابل(نیوزڈیسک)افغانستان میں امریکی سفارتخانے نے ملک میں موجود تمام غیرملکی مشن کی جانب سے بیان جاری کیاہے۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ افغانستان میں جاری پرتشددکارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں۔
طالبان تشددکا سلسلہ فوری روکیں،طالبان کی پر تشددکارروائیاں پرامن سیاسی حل اورعوام کیلئے نقصان دہ ہیںامریکی سفارتخانے کا کہنا ہےکہ طالبان کی پرتشددکارروائیاں ان کے پرامن حل کے حامی ہونےکے دعوے سے متصادم ہیں،طالبان کی پرتشدد کارروائیاں دوحہ امن عمل کے بھی خلاف ہیں۔
طالبان کے زیرقبضہ علاقوں میں خواتین کےحقوق کچلنےکی معتبر اطلاعات ہیں،ان علاقوں میں میڈیاآرگنائزیشنز بند کرنےکی بھی اطلاعات ہیں۔بیان کے مطابق افغانستان میں امن میں پیشرفت فریقین کے مل کرکام کرنے سے ہی برقراررہ سکتی ہے، طالبان اورتمام فریقین فوری طورپرتشددروکیں اورفریقین مستقل،جامع جنگ بندی پرمتفق ہوں۔
طالبان اور تمام فریقین مکمل طورپرامن مذاکرات میں مشغول ہوں، فریقین جامع سیاسی تصفیے پر رضامند ہوں اور افغانستان کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ بننے سے بچانا یقینی بنائیں جبکہ طالبان عیدالاضحیٰ پرہتھیار رکھ کر امن عمل کیلئے اپنے عزم کا اظہارکریں۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب