اردو | NEWS

برطانیہ میں کوروناپابندیاں ختم،منچلوں کے بھنگڑے اورآتشبازی

برطانیہ(ویب نیوز)برطانیہ میں کوروناپابندیاں ختم کر دی گئیں جس کے بعد منچلوں کی بڑی تعدادخوشی کے مارے سڑکوں پر نکل آئی۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا گیا کہ برطانیہ کو لاک ڈائون سے نکالنے کا یہ صحیح وقت ہے۔
بورس جانسن نے کہااگر ہم اب بھی یہ نہ کر سکے تو ہم اپنے آپ سے پوچھ رہے ہوں گے کہ کیا ہم کبھی اس سے باہر آسکیں گے؟برطانوی میڈیا کے مطابق کوروناپابندیاں ختم ہونے کے اعلان کے بعدمنچلوں کی بڑی تعداد مانچسٹرسٹی سینٹرپہنچ گئی، نائٹ کلبس اورریسٹورنٹس کے باہربھی نوجوانوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
میڈیارپورٹس کےمطابق منچلوں کی جانب سےبھنگڑےڈالےگئےاورآتش بازی کاشاندارمظاہرہ بھی کیاگیا۔برطانوی وزارت صحت کے مطابق بعض مقامات پرفیس ماسک کی پابندی کرناہوگی تاہم قانون کے مطابق یہ لازم نہیں۔دوسری جانب برطانوی وزیراعظم،وزیرصحت اورچانسلرآئسولیشن میں ہیں جواس بات کااشارہ ہے کہ کیسزبڑھ رہے ہیں۔
کچھ سائنسدانوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا کیسز جو ابھی روزانہ 50 ہزار تک ہیں، آگے جا کر 2 لاکھ روزانہ تک پہنچ جائیں گے۔

ویڈیوز

پیرس میں سجادیسی فیشن شو
ننھے مہمانوں سے رونقیں بحال
سرکاری ملازمین بھی احتجاج کیلئے نکل پڑے
میجرکی فروٹ چاٹ ہوگئی کامیاب