سعودی عرب:قیام اللیل کی اجازت ویکسین لگوانے والوں کوملے گی

1 week ago


کورونا وبا کے باعث گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی سخت ایس او پیز اختیار کئے گئے ہیں

سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں قیام اللیل کے لئے نئے اجازت نامے صرف کورونا ویکسی نیشن کروانے والوں کو جاری ہوںگے۔

قیام اللیل میں شرکت کے لئے نمازیوں کو توکلنا ایپ کے ذریعے اجازت نامے جاری کئے جائیں گے۔کورونا وبا کے باعث گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی سخت ایس او پیز اختیار کئے گئے ہیں۔

رمضان کے آخری عشرے میں خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں ہونے والی قیام اللیل کا انتظار سب ہی کو ہے جس میں خصوصی دعائیں اور مناجات کی جاتی ہیں اور امام کعبہ کی پر سوز حسن قرات سے رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔

حرمین شریفین میں مختلف کاموں کی انجام دہی کے لیے موجود سرکاری ملازمین کے لیے بھی کورونا ویکسی نیشن ہونا لازمی ہے۔ اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ نے مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں کو اپنے ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن کرانے کی ہدایت کی ہے۔

قیام اللیل کے لیے عبادت گزاروں کی طرح وہاں کام کرنے واکے ملازمین کو بھی توکلنا ایپ میں اپنی حیثیت اپ ڈیٹ کرنا ہوگی جن ملازمین کی ویکسی نیشن نہیں ہوگی انہیں حرم میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

یادرہے سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے 19 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہزار 36 نئے کیسز سامنے آئے،کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 307 ہے جبکہ مجموعی طور پر 6 ہزار 946 افراد لقمہ اجل بن گئے،اب تک 89 لاکھ 69 ہزار 167 افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔

شیئر کریں



یہ بھی پڑھیے


ایران کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی اطلاعات غلط ہیں، امریکا
سعودی عرب:قیام اللیل کی اجازت ویکسین لگوانے والوں کوملے گی
کرپشن کیس:سابق فرانسیسی وزیر اعظم بری،وزیردفاع کوسزا

اسمبلی تحلیل کرنے کاصدارتی حکم کالعدم قرار

2 months ago


سپریم کورٹ نے ایوان بحال کردیا

نیپال کی سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے پی شرما کے ایوان نمائندگان کو تحلیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

منگل کو چیف جسٹس چلیندر شمشیر رانا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کے دو ماہ بعد ایوان کو بحال کرنے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے یہ حکم بھی جاری کیا کہ ایوان کا اجلاس 13 دن میں طلب کیا جائے۔واضح رہے 20 دسمبر2020کونیپال کی صدر بیدیا دیوی بھنڈاری نے کابینہ کی سفارش پر ایوان کو تحلیل کرنے کااعلان کیا تھا۔

چیف جسٹس نے 25 دسمبر کواس معاملے پرپانچ رکنی آئینی بینچ تشکیل دے کرسماعت کاآغازکیاتھا۔بینچ نے سماعت کے بعدصدرکے اعلان کوغیرآئینی قراردیتے ہوئے نیپال کی اسمبلی کوبحال کرنے کاحکم جاری کردیا۔



فوجی بغاوت کے خلاف عوام سڑکوں پرنکل آئے

2 months ago


فوج جمہوریت بحال کرے:اقوام متحدہ، امریکا ، یورپی ممالک کامطالبہ

میانمار میں مظاہرین نے ینگون کی اہم شاہراہوں کو بلاک کر دیا ہے تاکہ فوجی دستوں کی نقل و حرکت محدود بنا دی جائے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ مظاہرے تشدد کی ایک نئی لہر کا باعث بن سکتے ہیں۔بدھ کے دن میانمار کے سب سے بڑے شہر ینگون میں فوجی بغاوت کے مخالف ہزاروں مظاہرین نے گاڑیوں کی مدد سے سڑکوں کو بلاک کر دیا ہے۔

ان کی کوشش ہے کہ شہر میں فوج کی نقل و حرکت کو محدود بنا دیا جائے۔ گزشتہ دنوں کے مقابلے میں ان مظاہرین کی تعداد کہیں زیادہ بتائی جا رہی ہے۔اس صورتحال میں اقوام متحدہ کے میانمار کے لیے نمائندہ خصوصی ٹام اینڈریو نے خبردار کیا ہے کہ ینگون میں فوجیوں کی تعیناتی اور نئے مظاہرے تشدد کی ایک سنگین لہر کا باعث بن سکتے ہیں۔

ٹاہم اینڈریو نے کہا، ''مجھے خوف ہے کہ بدھ کے دن میانمار میں تشدد کا کافی زیادہ امکان ہے۔ اس دن سے زیادہ، جب یکم فروری کو فوج نے غیر قانونی طور پر سول حکومت کا تختہ الٹا تھا۔

مقامی میڈیا میں ایسی غیر مصدقہ خبریں بھی موصول ہو رہی ہیں کہ ان مظاہرین نے ٹرکوں اور نجی گاڑیوں کی مدد سے چین اور میانمار کو ملانے والے اہم شاہراہوں کو بھی بلاک کر دیا ہے۔

یہ تازہ مظاہرے ایک ایسے وقت میں شروع ہوئے ہیں، جب ایسی افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ فوج مقید جمہوری رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف خفیہ طور پر مقدمہ شروع کر رہی ہے۔

سوچی کے وکیل کے مطابق نوبل امن یافتہ خاتون پر ایک نیا الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ایک قانون کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس الزام کے تحت سوچی کے خلاف مقدمے کی کارروائی یکم مارچ سے شروع ہو گی۔

سوچی کے وکیل کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ سوچی کو منگل کے دن عدالت میں پیش بھی کیا گیا جبکہ اس سے قبل انہیں ان کی قانونی ٹیم سے نہ تو مشاورت کی اجازت دی گئی اور نا ہی ملنے دیا گیا۔

جب یکم فروری کو ملکی فوج نے سوچی کی سول حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کیا تھا تو سوچی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ ان کے پاس ایے واکی ٹاکیز تھے، جو رجسٹرڈ نہیں تھے۔

اقوام متحدہ، امریکا اور متعدد یورپی ممالک نے میانمار کی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک میں جمہوریت بحال کرے اور سوچی سمیت گرفتار کیے گئے دیگر حکومتی عہدیداروں کو رہا کریں ورنہ اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

(بشکریہ ڈی ڈبلیو)



میانمارمیں سول نافرما نی کی تحریک زور پکڑ گئی

2 months ago


عوام نے ملٹری کے ملکیتی بینک سے پیسے نکلوا لئے

میانمار میں فوجی حکومت کے خلاف سول نافرمانی کی تحریک بھرپورطریقے سے جاری ہے۔ لوگوں نے ملٹری کے زیرانتظام چلنے والے بینک سے پیسے نکلوانے شروع کر دیئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق میانمار کے شہر ینگون میں فوجی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لوگ صبح سویرے ہی ملٹری بینک کے باہر جمع ہو گئے اوراے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے شروع کر دیئے۔

بینک نے رقم نکلوانے کی حد کم کر دی جس پر بینک کے باہر لوگوں نے مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے کہا کہ حکام نے زبردستی ان کی رقم روک رکھی ہے۔

یادرہے چندہفتے پہلے فوج نے آن سانگ سوچی کی حکومت کوختم کرتے ہوئے مارشل لاکانفاذ کردیاتھااورتمام سیاسی قیادت کوزیرحراست رکھاگیاہے۔